سرفراز احمد نے نیا قومی ریکارڈ قائم کیا،

سرفراز احمد نے نیا قومی ریکارڈ قائم کیا،

ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان  سرفراز احد نے ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل چھٹی فتح حاصل کر کے مصباح الحق کا لگاتار 5 فتوفات کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے مسلسل چھ میچز جیت کر نیا قومی ریکارڈ قائم کیا ۔

پاکستان کی جانب سے شاہد خان آفریدی نے سب سے زیادہ 43 میچز میں کپتانی کی جس میں ان کو 19 میچز میں  کامیابی اور 23 میں ناکامی کا سامنا پڑا۔

مصباح الحق نے 8 میچوں میں 6 میچز جیتے انہوں نے مسلسل 5 میچز جیت کر پاکستانی ریکارڈ قائم کیا تھا ،تو سرفراز بھی پیچھے نہ رہے اور مسلسل چھ میچز جیت کر مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ دیا۔

متعلقہ خبریں