بھارت کا اپنے سرحدوں پر اسمارٹ باڑ لگانے کا اعلان،

بھارت کا اپنے سرحدوں پر اسمارٹ باڑ لگانے کا اعلان،

ڈیسک:پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما کا کہنا تھا کہ تہہ در تہہ اسمارٹ باڑ کی تعمیر سے فوجی پٹرولنگ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

جنرل کے کے شرما کا کہنا تھا، 'ہم اپنی سرحدوں کو جدید بنانے کے لیے مربوط کوششیں کر رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف کے مطابق مربوط بارڈرمینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ جو سیکیورٹی رِنگ، ریگولر باڑ اور لیزر دیوار پر مشتمل ہوگا۔

جس میں سرویلینس ریڈارز، سیٹلائٹ اور تھرمل آلات بھی شامل ہوں گے۔

انھوں نے بتایا کہ فورس ہندوستانی سرحدوں کے ساتھ خفیہ سرنگوں سے نمٹنے کے حوالے سے بھی تکنیکی معاونت اور آلات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں