ڈونلڈ ٹرمپ کا خط بھی نوازشریف کو نہیں بچاسکتا، عمران خان

ڈونلڈ ٹرمپ کا خط بھی نوازشریف کو نہیں بچاسکتا، عمران خان

ڈِیسک:سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قطری شہزادہ تو کیا ، ڈونلڈ ٹرمپ بھی خط لکھے توبھی نوازشریف کو نہیں بچاسکتا ، دیکھیں اگلی سماعت میں کونسی نئی دستاویزآتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ایک جھوٹ چھپانے کے لیے بار بار جھوٹ بولا گیا، عدالت سمیت ہر جگہ قطری خط کا مذاق اڑایا گیا، قطری خط وزیراعظم کی تینوں تقریروں کو زیرو کردیتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ان کو پتہ ہے کہ جائیداد ثابت کرنے کے لیے ان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں ہے، حکمرانوں کی اپنی بیرون ملک پراپرٹیز ہونگی تودیگرکونہیں پکڑاجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےخودقوم سےخطاب کیاتھاجوغلط ثابت ہوگیا، وزیراعظم نےکہاتھا کہ جدہ سےلندن پیسہ گیاتھااورقطری شہزادےکےخط کے مطابق پیسہ قطرسےگیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو میرے ساتھ سڑکوں پرنکلا انھیں مبارک دی ہے، اگرسپریم کورٹ میں معاملہ نہ آتاتوقوم کوکچھ پتانہیں چلناتھا

متعلقہ خبریں