جاوید ہاشمی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، عمران خان

جاوید ہاشمی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، عمران خان

ڈیسک:چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی عمر کے اس حصے میں آگئے ہیں، جہاں ذہنی توازن ٹھیک نہیں رہتا۔

کراچی میں میڈیاسے گفتگو  کرتے ہوئے   عمران خان نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے جھوٹ پلس بولا ہے۔

انھوں نے اس طرح کی باتیں پہلے بھی کیں ہیں جو کہ کوئی معنی نہیں رکھتا۔

وہ عمر کے اس حصے میں ہیں انہیں نہیں پتہ کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں ۔

پاناما کیس میں انصاف ہوگا 2017 انصاف کا سال ہے،جس کا آغاز پاناما سے ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا دورہ کامیاب رہا ،جلد ہی دوبارہ آئوں گااور عوام کے مسائل کےحل کے لیے واک کریں گے۔

اب سندھ پربھی توجہ دیں گے،ملک سے پیسہ چوری کرکے باہر لے جایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں