جاوید ہاشمی کا عمران خان کا دماغی اور ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ،

جاوید ہاشمی کا عمران خان کا دماغی اور ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ،

ڈیسک:سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کم سیٹیں ملنے پر فرسٹریٹ ہوگئےتھے ۔ عمران خان کے ذہنی توازن خراب ہونے سے متعلق بیان پر افسوس ہوا ہے۔

 ملتان میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے جاوید ہاشمی  کا عمران خان کے بیان پر مطالبہ کیا کہ ایک کورٹ لگنی چاہیے ، جو عمران خان اور میرا ذہنی توازن دیکھے، میرا اور پی ٹی آئی سربراہ کا ایک ڈوپ ٹیسٹ بھی ہونا چاہیے،جس میں مجھے توسو میں سے سو نمبر ملیں گے۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں جھوٹ  نہیں  بول رہا ، پہلے بھی جو باتیں کیں ہیں وہ سچ ثابت ہوئی۔

عمران خان فرسٹریٹ ہوگیا تھا کہ شاید اس نے پوری دنیا فتح کرلینی تھی ،اگر سیٹیں زیادہ نہیں نکلیں، توپوری قوم کو تباہی کے دہانے پر لانا کیا معنی رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہاتھاکہ ناصر الملک چیف جسٹس بنیں گے تو حکومت کو تحلیل کردیں گے

واضح رہے کہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ ' جاوید ہاشمی عمر کے اس حصے میں آگئے ہیں، جہاں ذہنی توازن ٹھیک نہیں رہتا،ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں۔'

متعلقہ خبریں