استنبول، نیوایئر پرنائٹ کلب پر حملہ،39 افراد ہلاک،40 سے زائد زخمی

استنبول، نیوایئر پرنائٹ کلب پر حملہ،39 افراد ہلاک،40 سے زائد زخمی

ڈیسک:ترکی کےشہر استنبول میں سالِ نو کی تقریبات کے موقع پر نائٹ کلب میں مسلح شخص نے گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم سے کم39افراد ہلاک اور 40زخمی ہوگئے۔

استنبول کے گورنروسیب ساہن نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملے میں39افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔

رینا نائٹ کلب میں جائے وقوعہ پر موجود گورنر وسیب ساہن نے صحافیوں کو بتایا کہ دور تک نشانہ بنانے والے اسلحے سے لیس ایک دہشت گرد نےمعصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جو صرف سالِ نو کی خوشی اور تفریح کے لیے آئے تھے۔

ترک حکام کا کہنا تھا کہ حملے سے قبل نائٹ کلب میں 700 کے قریب افراد موجود تھے جو سالِ نو کا جشن منارہے تھے۔

استبول میں سالِ نو کے موقع پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ تھا اور شہر میں تقریباََ 17 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پرتعینات تھے۔

متعلقہ خبریں