انڈونیشیا،کشتی میں آگ لگنے سے 23 افراد جاں بحق

انڈونیشیا،کشتی میں آگ لگنے سے 23 افراد جاں بحق

ڈیسک:انڈونیشیا میں کشتی میں آگ لگنے کے باعث تئیس افراد جاں بحق اور سترہ جھلس کر زخمی ہوگئے۔حکام کا کہناہے کہ امدادی کارکن لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق سیاحوں کشتی میں250 افراد سوار تھے جبکہ کشتی میں اگ جنریٹرمیں شارٹ سرکٹ کےباعث لگی۔

حادثے میں 17 جھلس کر زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ 17افراد لاپتہ بھی ہیں، امدادی کارکن لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

زاہرو ایکسپریس جیسے ہی شمالی جکارتہ کی بندرگاہ مورا انگھے سے نکلی اس میں اگ لگ گئی، جہاز میں سوار 200افراد کو بچالیا گیا۔

متعلقہ خبریں