بڑے نعروں کے باوجودحکومت لوگوں کے حالات تبدیل نہیں کرسکی،سراج الحق

بڑے نعروں کے باوجودحکومت لوگوں کے حالات تبدیل نہیں کرسکی،سراج الحق

ویب ڈیسک:جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سانحہ احمدپورشرقیہ بہت بڑا واقعہ ہے غربت اورمحرومی کی وجہ سے اتنابڑاسانحہ رونماہوا۔

احمد پور شرقیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ احمد پورشرقیہ  سانحے میں  انتظامیہ صورتحال کوکنٹرول کرتی تو ہلاکتیں کم ہوتیں عوام نےاپنے لوگوں کوبچانے کی بھرپورکوشش کی۔ان کا کہنا تھا بڑے نعروں کے باوجودحکومت لوگوں کے حالات تبدیل نہیں کرسکی  دعوؤں کے باوجود حکومت نے علاقےکیلئے کچھ نہیں کیا  اگریہاں آج غربت ہے تواس کی ذمہ داربھی حکومت ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ بہاولپورمیں ایک برن سینٹربھی موجود نہیں۔اگربرن سینٹرہوتاتوکئی افرادکی جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔سراج الحق نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا اتنا بڑاواقعہ ہوالیکن وزیراعظم نے ایک برن سینٹرکااعلان نہیں کیا،ان کا کہنا تھا کہ صرف ٹول پلازہ بنانے سے ترقی نہیں ہوتی۔  سانحلے سے پہلے بھی متاثرین کی زندگی دُکھوں سے بھری پڑی ہے کچھ لوگوں کے گھوڑے توائیرکنڈیشن ہال میں سوتے ہیں کچھ لوگوں نے اتناپیسہ جمع کیاکہ باہربجھوادیا اور یہاں کے انسانوں کی زندگی افریقہ کے جنگلات سے بھی بدتر ہے سپریم کورٹ کو اس واقعے پر از خود نوٹس لینا چاہیے ۔سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ  لوگوں کے حقوق کیلئے سینیٹ اورقومی اسمبلی میں آوازاُٹھاونگا۔

متعلقہ خبریں