آئندہ انتخابات میں بڑی جے آئی ٹی لگے گی عوام اپنافیصلہ سنائیں گے،امیرمقام

آئندہ انتخابات میں بڑی جے آئی ٹی لگے گی عوام اپنافیصلہ سنائیں گے،امیرمقام

ویب ڈِیسک:وزیراعظم کے مشیر امیر امقام نے کہا ہے کہ خیالی تبدیلی والوں کے دن ختم ہونے والے ہیں صوبے کے عوام بھی خیبرپختونخواحکومت سے تنگ آچکے ہیں۔

کرک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مشیروزیراعظم امیرمقام کا   کہنا تھا  تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے صوبے کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا  نام نہاد تبدیلی کو عوام مسترد کرتے ہیں، تبدیلی صرف اسٹیج تک محدود،میدان میں کچھ نہیں نام نہادتبدیلی کے علمبرداروں سے پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی،امیرمقام کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نوازشریف کی قیادت میں حکومت چاہتے ہیں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کرک:عمران خان کو صوبے کے عوام کے حالات سے کوئی آگاہی نہیں عمران خان کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا ،ترقی کا سفر چلتا رہے گا۔امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں 2013 کے مقابلے میں دہشتگردی میں نمایاں کمی ہوئی نوازشریف کی قیادت میں آج ملک سے دہشتگردی ختم ہورہی ہےاورملک کی معاشی صورتحال  بھی بہترہورہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں