سرگودھا:گدی نشین نے 20 مریدوں کو بے دردی سے قتل کر دیا،

سرگودھا:گدی نشین نے 20 مریدوں کو بے دردی سے قتل کر دیا،

ویب ڈیسک: سرگودھا کے علاقےچک 95 شمالی میں گدی نشین نے ساتھیوں  کی مدد سے 20 افراد کی جاں لے لی اور 3 کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے  چک 95 شمالی میں واقع ایک دربار محمد علی گجر کے  ایک پیر نے اپنے مریدوں  کو پہلے نشہ آور چیز کھلا کر بیہوش کیا جس کے بعد انہیں ڈنڈوں اور چھروں سے مار مار کر قتل کر دیا۔واقعے کے بعد لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔مقتولین میں 15 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق قتل کئے گئے افراد میں سے 11کا تعلق سرگودھا ،2 کا اسلام آباد ،2 کا تعلق لیہ ،ایک کا میانوالی ،ایک اور شخص کا تعلق پیر محل سے ہے۔  پولیس کے مطابق گدی نشین عبدالوحید سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ،عبدالوحید  سرکاری ملازم بھی تھا۔

متعلقہ خبریں