سرفراز احمدکامیابی کا تسلسل برقرار رکھنے میں ناکام ،

سرفراز احمدکامیابی کا تسلسل برقرار رکھنے میں ناکام ،

ویب ڈیسک:پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ ویسٹ انڈیز نے  پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز نے 138رنز کا ہدف15 ویں اوورمیں حاصل کرلیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوسن نے شاندار  کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 کیندوں پر 9 چھکوں اور چوکوں کی مدد سے 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پاکستان کے کامران اکمل 48 جبکہ بابر اعظم  43 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

اور  کوئی بھی بیٹسمین زیادہ دیر تک گریس پر نہ ٹک سکا ۔

پاکستان کی جانب سےوہاب،شاداب اورسہیل تنویر نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کےسنیل بدری نے 2 ولیم، نارائن،بریتھ ویٹ، اور سیموئل نے ایک ایک کھلاڑی کوپویلین کی راہ دکھائی۔

ویسٹ انڈیز چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کے خواہاں،ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان   بریتھ ویٹ کا کہنا ہے کہ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے،

قومی ٹی 20 ٹیم کےکپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بیٹنگ میں زیادہ اسکورنہ کرسکےامید ہے اگلےمیچ میں ٹیم بہتر پرفارم کرےگی۔

واضح رہے کہ  قومی ٹیم کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہےسیریز کا چوتھا اور آخری میچ آج ہوگا۔

متعلقہ خبریں