کولمبیا:مٹی کے تودے گرنے سےسینکڑوں افراد ہلاک،

کولمبیا:مٹی کے تودے گرنے سےسینکڑوں افراد ہلاک،

ویب ڈیسک: کولمبیا میں بارش کے باعث مٹی   کے تودے گرنے سے 250سے زائد  افراد ہلاک اور سینکڑوں  زخمی ہوگئے، جبکہ  دوسو کے قریب افراد  لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کولمبیا کے جنوب مغربی صوبے پوتومایو کے شہر موکئا میں کئی دنوں سے جاری  مسلسل تیز بارش  نے تباہی مچا دی موسلہ دار بارش کی وجہ سے دریاوں،ندی نالوں میں تغیانی آگئی اور پانی نے آبادی کا رخ کرلیا جس کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب آگے ۔ مسلسل تیز بارش  لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بنیں،  جس کے باعث مٹی کے تودے  گرنے سے سینکڑوں گھر ، گاڑیاں ،پل ، راستےتودے کےنیچے دب گئے۔حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہے ،جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو اور سیکیورٹی اہلکاروں نے متاثرہ علاقوں سے گیارہ سو سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ 

متعلقہ خبریں