پشاور شہری لیوا کیمیکلز ملا دودھ پینے پر مجبور ،

پشاور شہری لیوا کیمیکلز ملا دودھ پینے پر مجبور ،

ڈِیسک:پشاوکے مختلف علاقوں سے لئے گئے دودھ کے سیمپل ’ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری‘ میں جب چیک کئےگئے تو انکشاف ہوا کہ دودھ میں یوریا اور فارمولین نامی کیمکل ملا ہوا ہے ،جو انسانی صحت کےلئے خطرناک ہیں۔

لائیو اسٹاک آفس پشاور میں پہلی بار ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی گئی ہے، جہاں روزانہ کی بنیادوں پر دودھ چیک کیا جائےگا، جبکہ پنجاب سے آنے والا دودھ چیک کرنے کےلئے موٹروے انٹرچینج اور جی ٹی رو ڈپرمحکمہ لائیو اسٹاک اور ضلعی انتظامیہ چیک پوائنٹس بنائے گی۔

پشاورمیں دودھ 60 سے 120 روپے فی کلو تک فروخت ہوتا ہے۔ پنجاب سے آنے والا دودھ برف کی صورت میں یہاں لایاجاتاہے۔ جبکہ سرکاری نرخ 70 روپے فی لیٹر مقرر ہیں

متعلقہ خبریں