پاکستان اورامریکہ کےتعلقات پیچیدہ ہیں،وائٹ ہاؤس

پاکستان اورامریکہ کےتعلقات پیچیدہ ہیں،وائٹ ہاؤس

ڈیسک:واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات پیچیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات کی اہمیت ہے۔صدربراک اوباما خواہش کےباوجودمختلف وجوہات کی وجہ سے پاکستان کا دورہ نہ کرسکے۔

وائٹ ہاؤس کےترجمان نے کہا کہ گزشتہ آٹھ برس کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات ہموارنہیں رہے۔

انہوں نے اعتراف کیاکہ اسامہ بن لادن کے آپریشن کے بعد پاکستان سے تعلقات اتارچڑھاؤ کا شکاررہے۔

 

متعلقہ خبریں