وفاقی حکومت کی ساری ترقی اشتہاروں میں ہے، عمران

وفاقی حکومت کی ساری ترقی اشتہاروں میں ہے، عمران

ڈیسک:چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام ریاستی ادارے شریف خاندان کے غلام بن گئے ہیں۔

جب کہ نواز شریف پر 13 مقدمات کے باوجود چئیرمین نیب انہیں نہیں پکڑتا جس پر انہیں شرم آنی چاہیے۔

سوات میں 84 میگاواٹ بجلی منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھاکہ خوشی ہے۔

کہ  84 میگا واٹ کا پروگرام شروع کر رہے ہیں، اتنا بڑا پروجیکٹ کسی صوبائی حکومت نے شروع نہیں کیا ۔

جب کہ 72 سرمایہ کاروں نے خیبر پختونخوا میں 6 پاور پروجیکٹ کے لیے بڈنگ کی ہے۔

150 پن بجلی گھر بنالیے ہیں اگلے سال تک مزید بنائیں گے اور 10 لاکھ لوگوں کو بجلی فراہم کریں گے۔

خیبرپختونخوا میں شروع ہونے والے منصوبوں سے صوبے میں انقلاب آئے گا اور صوبے کے اسپتال پورے ملک کے لیے مثال بنیں گے،۔

خیبر پختونخوا میں 34 ہزار بچے نجی سے سرکاری اسکولوں میں گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف احتجاج ہمارا حق تھا اور جب بھی اقتدار میں آئے 90 روز میں بڑی کرپشن ختم کردیں گے کیونکہ کرپشن معاشرے کا کینسر ہے جو ملک کوتباہ کررہی ہے۔

 کرپشن کے باعث کوئی سرمایہ کار پاکستان نہیں آتا جب کہ حکومت ایماندار ہو تو سرمایہ کاری آئے گی لیکن  (ن) لیگ صرف اشتہاروں میں ترقی کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں