ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے، آرمی چیف

ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے، آرمی چیف

ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انھیں لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی ہدایت کردی۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے 10 کور کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انھیں ہر لمحہ مستعد اور چوکنا رہنے کی ہدایت کی۔

جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کا بنیادی مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔

متعلقہ خبریں