فی الحال ریٹائرمنٹ کا نہیں، سڈنی ٹیسٹ کھیلنے کا سوچ رہا ہوں،مصباح الحق

فی الحال ریٹائرمنٹ کا نہیں، سڈنی ٹیسٹ کھیلنے کا سوچ رہا ہوں،مصباح الحق

ڈیسک:  قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے قائد مصباح الحق نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ریٹائرمنٹ کے بارے میں بعد میں سوچوں گا۔

سڈنی میں پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کے حوالے سے بیان میلبورن ٹیسٹ میں اننگز کی شکست کے بعد مایوسی کے عالم میں دیا لیکن اب وہ وقت گزر چکا، وہ پچھلے سال کی بات ہے اب 2017 ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اسپورٹس مین کی حیثیت سے فائٹ بیک کرنا زیادہ  اہم ہے، ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں بالکل نہیں سوچ رہا، تمام توجہ سڈنی ٹیسٹ کھیلنے پر مرکوز ہے۔

متعلقہ خبریں