ترکی نیوایئر نائٹ، کلب پر فائرنگ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

ترکی نیوایئر نائٹ، کلب پر فائرنگ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

ڈیسک: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق داعش سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائٹ کلب پر حملہ کرنے والا داعش کا سپاہی تھا۔

جس نے دستی بموں اور ایک بندوق کا استعمال کیا اور یہ حملہ ترکی کی جانب سے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر کی جانے والی کارروائی کا بدلہ ہے۔

دوسری جانب  ترکی میں حملہ آور کی تلاش جاری ہے جو کہ واقعے کے دوران بھگدڑ مچتے ہی فرار ہوگیا تھا۔دہشتگردی کی اس کارروائی میں 39 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں