سینیر قانون دان شریف الدین پیر زادہ انتقال کر گئے

سینیر قانون دان شریف الدین پیر زادہ انتقال کر گئے

ویب ڈیسک : قائداعظم کےساتھی،تحریک پاکستان کےکارکن شریف الدین پیرزادہ  94 سال کی عمر میں انتقال کرگئے.

شریف الدین پیرزادہ کی عمر 94 سال تھی .شریف الدین پیرزادہ12جون1923کومدھیہ پردیش کےشہربرہان پورمیں پیداہوئے . شریف الدین پیرزادہ نےممبئی یونیورسٹی سے وکالت کی تعلیم حاصل کی، قیام پاکستان کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آگئے اور کراچی میں سکونت اختیار کی .شریف الدین پیرزادہ سابق صدرایوب خان کے دور میں وزیر خارجہ رہ چکے ہیں اس کے علاوہ شریف الدین پیرزادہ دو مختلف ادوار میں اٹارنی جنرل پاکستان بھی رہے۔ شریف الدین پیرزادہ1985سے1988تک اسلامی ممالک کی تنظیم اوآئی سی کےسیکرٹری جنرل بھی رہے۔شریف الدین پیرزادہ1985تا1988اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کےسیکرٹری جنرل رہے۔شریف الدین پیرزادہ نےسابق صدر پرویز مشرف کےمشیرکےطورپربھی خدمات انجام دیں۔شریف الدین پیرزادہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے ۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی شریف الدین پیرزادہ کےانتقال پرعدالتی کارروائی معطل کر دی گئی ۔ سندھ ہائیکورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت ججز کے چیمبر میں ہوگی ۔

 

 

 

متعلقہ خبریں