عوام نے منافع خوروں کے خلاف کمر کس لی، تین روزہ پھل بائیکاٹ مہم کا آغاز

عوام نے منافع خوروں کے خلاف کمر کس لی، تین روزہ پھل بائیکاٹ مہم کا آغاز

ویب ڈیسک :تاجروں کی ناجائز منافع خوری  کیخلاف   سوشل میڈیا کے ذریعے شروع کی گئی تحریک کے تحت  3 روزہ پھل بائیکاٹ مہم کا آغاز۔

سوشل میڈیا گراں فروشوں کے خلاف میدان جنگ بن گیا۔ رمضان المبارک کے دوران پھلوں اور دیگر اشیائے خور و نوش بلند نرخوں پر فروخت کیے جانے کے خلاف سوشل میڈیا  پر شروع ہونے والی بھل بائیکاٹ ملک گیر تحریک کی شکل اختیار کرچکی ہے عوام نے تین دن تک پھل نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت سیاسی نمائںدوں نے بھِی  سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی’’ پھل بائیکاٹ ‘‘ مہم کی بھرپورحمایت کردی ہے۔ پھل نہ خریدنے کی یہ مہم ابتدائی طور پر 2 سے 4 جون تک جاری رہے گی،۔ اس مہم کا مقصد پھلوں کی قیمتوں کو قانون کے دائرے میں لانا ہے۔

متعلقہ خبریں