ججز کو دھمکیاں دینے کی ساری کہانی کے پیچھے حکومت ہے،سیدخورشیدشاہ

ججز کو دھمکیاں دینے کی ساری کہانی کے پیچھے حکومت ہے،سیدخورشیدشاہ

ویب ڈِیسک:قائد حزب اختلاف سید خورشیدشاہ نے کہا کہ ایک سینیٹرججزکو دھمکیاں دے رہا ہے  ججز کو دھکیاں دینے کے پیچھے حکومت ہے۔ 

قومی اسمبلی میں سرکاری ٹی وی پر پر تقاریربراہ راست نشر نہ کرنے پر ایوان سے واک آوٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  خورشید شاہ کا کہنا تھا ایک سینیٹر ججز کے خاندان کیلئے زمین تنگ کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے جمہوریت کیلئے جانیں قربان کیں  اگر پیپلز پارٹی میں سے کوئی ایسی دھمکی دیتا تو اسے مینار پاکستان پر پھانسی دی جاتی خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ   پارلیمنٹ کو جمہوری طریقے سے چلائے۔

متعلقہ خبریں