دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل سے باہر

دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل سے باہر

شارجہ میں   پاکستان سپر لیگ ٹو پلے آف راونڈ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز  کی دفاعی چیمپیئن  اسلام آباد یونائیٹڈ کو 44رنز سے شکست دے۔

 تفصیلات کے مطابق دبئی میں پی ایس ایل سیزن ٹو  کے  پلے آف راونڈ کے دوسرے میچ میں کراچی کنکز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 126 رنز  کا ہدف دیا جواب میں اسلام  آباد یونائیٹڈ  82  رنز   پر آوٹ  ہو گئی۔کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئی خاص کارکردگی ظاہر نہ کی اور کراچی کا کوئی بھی بیٹسمین بڑی اننگ کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوسکا،بابر اعظم اور شعیب ملک 25،25 رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔جبکہ کرس گیل بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔

لیکن اس کے باوجود دفاعی چیمپیئنز کی کارکردگی نہایت مایوس کن رہی اور اسلام آباد یونائیٹڈ  126 کا آسان ہدف حاصل نہ کر سکی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ساری ٹیم صرف82 کے مجموعی سکور پر ڈریسنگ روم واپس چلی گئی۔

پاکستان سپر لیگ کے پلے آف راونڈ کے دوسرے  میچ میں کامیاب ہونے والی کراچی کنگز کا مقابلہ 3مارچ کو پشاور زلمی سے ہوگا ،

جبکہ پلے آف راونڈ کے تیسرے میچ کی فاتح ٹیم کاسامنا فائنل میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے5مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا۔

متعلقہ خبریں