امیر اور غریب کا فرق تعلیم سے ہی ختم ہو سکتا ہے،پرویز خٹک

امیر اور غریب کا فرق تعلیم سے ہی ختم ہو سکتا ہے،پرویز خٹک

ب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سی پیک صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مشترکہ منصوبہ  ہے ہمیں لمبے عرسے تک دور 2 سال تک سی پیک سے دور رکھا گیا۔

اسلامیہ کالج پشاور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم بہت دیرے چل رہے ہیں اور دنیا بہت آگے  نکل چکی ہے،دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریونیورسٹی تحقیق پر توجہ دے کیونکہ جو تحقیق نہیں کرے گا وہ پیچھے رہ جائے گا۔

وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا تعلیم عام کرنے سے ترقی ممکن ہے نجی اسکولوں اور سرکاری اسکولوں کے فرق کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، امیر اور غریب کا فرق ہم تعلیم سے ختم کرسکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کی وجہ سے  ملک تباہ ہو گیا ہے،  وزیر اعلی پرویز خٹک نے  مزید کہا کہ سی پیک  سے خیبر پختونخوا  میں ترقی آئے گی اور اسی وجہ  خیبر پختونخوا صوبہ دیگر صوبےسے خاص صوبہ  بن جائے گا۔

متعلقہ خبریں