اس طرح کی سخت سیکیورٹی میں عراق وشام میں بھی میچ ہوسکتاہے،عمران خان

اس طرح کی سخت سیکیورٹی میں عراق وشام میں بھی میچ ہوسکتاہے،عمران خان

ویب ڈیسک:عمران خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے کے لیے فائنل کرایا جانا بیوقوفی ہے،کرفیو کی حالت میں میچ کراکر کیسے امن کا پیغام دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ  کھیلنے کے خلاف نہیں ہوں میں تو کہتا ہوں کہ پی ایس ایل کا فائنل ہی نہیں پوراپی ایس ایل پاکستان میں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایک میچ کیلئے30ہزارسیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جارہا ہے، اس طرح کی سخت سیکیورٹی میں عراق وشام میں بھی میچ ہوسکتاہے۔ عمران خان نےمزیدکہا کہ  بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے کے لیے فائنل کرایا جانا بیوقوفی ہےکرفیو کی حالت میں میچ کراکر کیسے امن کا پیغام دے رہے ہیں، سیکیورٹی خدشات کے باعث ہم نے جلسے منسوخ کر دیے ہیں۔

متعلقہ خبریں