عمران خان نوازشریف کی طاقت ہیں،اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ

عمران خان نوازشریف کی طاقت ہیں،اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ

ڈیسک :اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے کہاہےکہ عمران خان کا ہر ایکشن نواز شریف کو مضبوط کرنے کیلئے ہوتا ہے۔میڈیا سےبات کرتےہوئے خورشید شاہ کاکہناتھاکہ عمران خان کومایوسی اور ناکامی ہوئی۔ خورشید شاہ نے پیش گوئی کی کہ عمران خان کی اب کوئی نہیں سنےگا۔ عمران خان اب قوم کےسامنےبےنقاب ہوچکےہیں۔خورشید شاہ نےکہاکہ یوم تشکر منانا تعجب کی بات ہےاپوزیشن لیڈر نے کہاکہ حکومت بحران سے نکلے گی یا نہیں فیصلہ چند دن میں ہوگا۔حکومت ہماری پارٹی کے تین مطالبات مان کرہی بحران سے نکل پائیگی۔انھوں نے مزید کہاکہ عمران خان نوازشریف کی طاقت ہیں۔پش اپس دراصل بھاگنے کی تیاری ہوتی ہے۔پش اپس اس لیے لگاتے ہیں کہ ہم بھاگنے کیلئے تیار ہیں۔ انھوں نے  واضح کیاکہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں۔مشرق

متعلقہ خبریں