امریکہ میں دو پولیس اہلکار ’گھات لگا کر‘ قتل

امریکہ میں دو پولیس اہلکار ’گھات لگا کر‘ قتل

پولیس نے کہا ہے کہ امریکی ریاست آئیووا میں دو پولیس اہلکار ' گھات لگا کر ' قتل کر دیے گئے ہیں۔

پہلا اہلکار مقامی وقت کے مطابق بدھ کو رات ایک بج کر چھ منٹ پر ارباناڈیل کے علاقے میں مردہ پایا گیا، جب کہ دوسرے اہلکار کی لاش 20 منٹ بعد تھوڑی ہی دور ملی۔

ڈی موئن کی پولیس نے کہا کہ حملے کے وقت دونوں اہلکار اپنی گاڑیوں میں بیٹھے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ مجرموں کو پکڑنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حملے کے محرکات کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی موئن اور اربانا ڈیل کے پولیس اہلکاروں کو 'فوری خطرہ' لاحق ہے۔

سارجنٹ پال پیریزیک نے نامہ نگاروں کو بتایا: 'کوئی شخص پولیس اہلکاروں کو گولی کا نشانہ بنا رہا ہے۔

'ہمیں امید ہے کہ ہم کسی اور کے زخمی ہونے سے قبل ہی اسے گرفتار کر لیں گے۔ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی اور نشانہ بنے، اور فی الوقت پولیس اہلکاروں کو فوری خطرہ ہے، اور ہم نے اہلکاروں کی تعداد دگنا کر دی ہے۔'

سارجنٹ پیریزک نے کہا کہ ارباناڈیل میں بھی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں