پاکستان تحریک انصاف کا یوم تشکر، کارکنوں کے قافلے پریڈ گراؤنڈ پہنچنا شروع

پاکستان تحریک انصاف کا یوم تشکر، کارکنوں کے قافلے پریڈ گراؤنڈ پہنچنا شروع

ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد لاک ڈاؤن کی کال واپس لینے کے بعد آج یوم تشکر منا رہی ہے،اسلام آباد میں پنڈال تیار کرلیا گیا،مختلف شہروں سے کارکنوں کے قافلے پریڈگراؤنڈ پہنچنا شروع ہوگئے۔یوم تشکر منا نے کے لیے صوابی سے پرویز خٹک بھی کارکنوں کے ہمراہ روانہ ہوگئے ہیں۔ عدالت کے بتائے ہوئے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں ،پی ٹی آئی قیادت نے انتظامیہ کو بیان حلفی جمع کرادیا،جلسہ رات 10 بجے ختم کرنا ہوگا ۔

متعلقہ خبریں