چین میں کوئلے کی کان میں دھماکا ،33 کان کن ہلاک

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکا ،33 کان کن ہلاک

ڈیسک: چین کے علاقے جنشانگو میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 33 مزدور  ہلاک جب کہ 2 کو زندہ بچا لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے سرکاری حکام نے جنوب مغربی علاقے جنشانگو میں واقع کوئلے کی نجی کان میں ہونے والے دھماکے میں 33 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں صرف 2 افراد ہی زندہ بچ سکے ہیں جب کہ باقی افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔حادثے میں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہیں۔  مقامی حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ حادثے کا شکار ہونے والی کان کے قریب کانوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں