ایس پی او مطیع اللہ کے خلا ف مختلف شکا یا ت پر کرا چی کسٹمز کلکٹریٹ کی طرف سے کا رروا ئی کا آ غاز کیا گیا

ایس پی او مطیع اللہ کے خلا ف مختلف شکا یا ت پر کرا چی کسٹمز کلکٹریٹ کی طرف سے کا رروا ئی کا آ غاز کیا گیا

(سید سیف اللہ)  فیڈرل بورڈ آ ف ریو نیو نے کسٹمز پر یو نیٹوکرا چی کے سینئر پر یوینٹو آ فیسر مطیع اللہ کو ا ختیا رات کے غلط ا ستعما ل ،قوا عد و ضوا بط کی خلا ف ورزی اور کرپشن کے ا لز امات ثا بت ہو نے نہ صرف کا رکردگی ا لا ﺅ نس بند کر دیا ہے بلکہ انہیں ملا زمت سے معطلی جیسی بڑی سزا کا سا منا کرنا پڑسکتا ہے ۔
ایس پی او مطیع اللہ کے خلا ف مختلف شکا یا ت پر کرا چی کسٹمز کلکٹریٹ کی طرف سے کا رروا ئی کا آ غاز کیا گیا تھااوراس کے خلا ف تحقیقا ت کے لیے با قا عدہ ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے ایک طویل تحقیقا تی عمل کے بعد مطیع اللہ پر عا ئد ا لزا ما ت کو درست قرار دیتے ہو ئے یہ معاملہ حتمی کا رروا ئی کے لیے ممبر ایڈ منسٹریشن محمد ما جد قریشی کو بھجوا دیا تھا جس پر مطیع اللہ نے ممبرا یڈمنسٹریشن سے درخواست کی کہ اس پر عا ئدا لزاما ت غلط ہیں اسے سنا جا ئے اور بے گنا ہی ثا بت کرنے کا مو قع دیا جا ئے جس پر ممبرا یڈمنسٹریشن ایف بی آ ر نے دوسے زا ئد مرتبہ پیش ہو کرا پنی بے گنا ہی کے حق میں دستا ویزی ثبوت پیش کرنے کا مو قع دیا مگر مطیع اللہ اپنے خلا ف ا نکوا ئری کمیٹی کی رپورٹ کے غلط قرار دینے میں ناکام رہے ۔
ممبر ایڈمن ا یف بی آ ر نے مطیع اللہ کے لیے میجر پینلٹی کی سزا کا انتخا ب کیا تا ہم اسے چیئرمین ا یف بی آ ر کے پا س اس سزا کے خلا ف اپیل کرنے کا مو قع دیا ہے جس پر مطیع اللہ نے چیئرمین ا یف بی آ رکے پاس ا پیل دا ئر کر دی ہے اور مطیع اللہ نے چیئرمین ایف بی آ رسے اپنی اپیل میںاس پر ہمدردانہ غور کرنے کی درخواست کی ہے چیئرمین ا یف بی آ رنثا ر محمد خان اس اپیل کی سما عت 3نو مبر کو ایف بی آ ر ہا وس میں کرینگے ۔

متعلقہ خبریں