عمران خان یوم تشکر کے پنڈال میں پہنچ گئے,کارکنوں کا جوش خروش

عمران خان یوم تشکر کے پنڈال میں پہنچ گئے,کارکنوں کا جوش خروش

ڈیسک:تحریک انصاف کے یوم تشکر کے لیے اسلام آباد کا پریڈ گراؤنڈ تیار ہے، عمران خان جلسے کے پنڈال میں پہنچ گئے ہیں جب کہ دوسرے رہنمائوں کی آمد جاری ہے

پریڈ گراونڈ کے جلسہ گاہ میں کارکنوں  کا ناچ گانا بھی جاری ہے، ملک کے مختلف شہروں سے کارکنوں کی آمد  قافلو ں کی شکل میں جاری ہے، اسٹیج پر جانے کے لیے دھینگا مشتی بھی جاری ہے، ایک دوسرے کو دھکے دیے جا رہے ہیں، ناچ گانا بھی جاری ہے، جب کہ وزیراعلیٰ کے پی کےپرویز خٹک قافلہ جلسہ گاہ میں پہنچنے کے لئے نکل چکے ہیں ۔

یوم تشکر کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اور ایف سی کے دستے جگہ جگہ تعینات کردئے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق یوم تشکر کی سیکیورٹی کے لئے دس ہزار اہلکار تعینات کردئے گئے ہیں

متعلقہ خبریں