نوازشریف احتساب عدالت میں پیش، فرد جرم عائد نہ ہوسکی

نوازشریف احتساب عدالت میں پیش، فرد جرم عائد نہ ہوسکی

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہو گئے،احتساب عدالت میں نواز شریف پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کے خلاف دائر 3 نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی، اس موقع پر احتساب عدالت میں نواز شریف پر فرد جرم عائد کرنے اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اجراء پر بحث ہوئی جس میں نیب حکام نے عدالت سے نوازشریف پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی تاہم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے سابق وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کرنے اور ناقابل ضمانت وارنٹ کے اجراء کی استدعا پر بھی اعتراض کیا۔

عدالت کی جانب سے نواز شریف پر فرد جرم عائد نہ کی گئی تاہم عدالت نے انہیں 9 اکتوبر کو دوبارہ طلب کرلیا ہے جب کہ عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد نواز شریف واپس پنجاب ہاؤس روانہ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں