بھارت میں 200 سے زائد پولیس اہلکار زہریلا کھانا کھانے سے بیمار

بھارت میں 200 سے زائد پولیس اہلکار زہریلا کھانا کھانے سے بیمار

ویب ڈیسک:بھارتی ریاست کیرالہ میں ٹریننگ کیمپ میں  پیرا ملٹری پولیس فورس کے 2 سو سے زیادہ سپاہی زہریلا کھانا کھانے سے بیمار پڑ گئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے ضلع ارنا کلم میں تربیتی کیمپ کے دوران سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے سپاہیوں کو رات کے کھانے میں مچھلی چاول دیئے گئے جسے کھا کر دو سو سے زائد اہلکار بیمار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طبیعت خراب ہونے پراہلکاروں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا،حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔

متعلقہ خبریں