شمالی کوریا مسئلہ حل کرنے میں چین نے مدد نہ کی تو برا ہوگا،ڈونلڈ ٹرمپ

شمالی کوریا مسئلہ حل کرنے میں چین نے مدد نہ کی تو برا ہوگا،ڈونلڈ ٹرمپ

ویب ڈیسک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کا شمالی کوریا پر کافی اثر و رسوخ ہے اور چین کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف ہماری مدد کے لیے تیار ہے یا نہیں۔

برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر چین ایسا کرتا ہے تو ٹھیک ہے اور اگر چین ایسا نہیں کرتا تو  یہ سب کیلئے براہوگا،

چین نے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کا مسئلہ حل کرانے میں مدد نہ کی تو امریکا خود بھی اپنے طور پر اقدام کرسکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا پر چین سے تعاون کے حصول کے لیے تجارت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو امریکا شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار اور میزائل پروگرام کے خلاف اپنے طور پر اقدام بھی اٹھا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں