چیمپیئنز ٹرافی:دوسرا میچ آسٹریلیااور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائِنٹ مل گیا

چیمپیئنز ٹرافی:دوسرا میچ آسٹریلیااور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائِنٹ مل گیا

ویب ڈیسک : چیمپیئنز ٹرافی کا دوسرا اہم میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ  بارش کی نذر ہو گیا۔آسٹریلیااور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائِنٹ مل گیا۔

برمنگھم میں کھیلے گئےدوسرے اہم میچ میں  آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوئے مگر وقفے  وقفے سے    ہونے والی بارش  چوکوں چھکوں کی برسات پر  حاوی  رہی۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر بارش کے باعث میچ کو 46 اوور فی اننگز تک محدود کیا گیا  کیوی  ٹیم 45 اوور میں 291 رنز بنا سکی ۔

پہلی اننگز ختم ہونے کے بعد  بارش کے باعث آسٹریلوی اننگز کا آغاز تاخیر سے ہوا تو اسے 33 اوررز میں 235 رنز  درکار تھے ۔9اوورز کھیلنے کے بعد بارش نے  پھر مداخلت کر دی اور آسٹریلیا کو مزید کھیلنے کا موقع نہ دیا جس کے باعث  دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں آج سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 02:30 بجے شروع ہوگا۔

جبکہ چوتھا میچ پاکستان اور بھارت کے مابین کل کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں