افغانستان:صدر اشرف غنی کیخلاف احتجاج ،پولیس چھڑپوں میں 4 مظاہرین ہلاک

افغانستان:صدر اشرف غنی کیخلاف احتجاج ،پولیس چھڑپوں میں 4 مظاہرین ہلاک

ویب ڈیسک: افغان دارلحکومت میں رواں ہفتے  ہونے والے بم دھماکوں   کیخلاف   سینکڑوں افراد  سٹرکوں  پر نکل آئےاور صدر اشرف غنی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ  کیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان دارلحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکوں  پر احتجاجی مظاہرین  نے ایوان صدر کی چرف مارچ کیا صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ  سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ، پولیس نے مظاہرین کو ایوان صدر کی طرف جانے سے روکنے کی کوشش کی تو مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا ۔ سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی اور واٹر کینن سے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کردیا پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں چارمظاہرین ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں