منافع خوروں اور مہنگے پھلوں کیخلاف فروٹ بائیکاٹ مہم  آج بھی جاری

منافع خوروں اور مہنگے پھلوں کیخلاف فروٹ بائیکاٹ مہم  آج بھی جاری

ویب ڈیسک:پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف  سوشل میڈیا سے شروع ہونے والا فروٹ بائیکاٹ مہم آج بھی جاری ہے۔

رمضان مبارک کے مقدس مہینے میں پھلوں کی قیمتوں میں بے انتہا اضافے اور منافع خوروں کا مکمل بائِیکاٹ ملک بھر کے عوام نے ایک نئی مثال قائم کی۔ سوشل میڈیا ے شروع ہونے والے اس مہم کا مقصد پھلوں کی قیمت کو قانون کے دائرے میں لانا ہے۔عام عوا م کےساتھ ساتھ سیاسی   رہنماوں نے بھی اس مہم کی بھر پور حمایت کی ۔ مہم کے  پہلے روز مارکیٹوں میں گاہگوں   کا رش نہ ہونے کے برابرتھا۔اور آج بھی منافع خوروں اور فروٹ بائیکاٹ مہم جاری ہے۔بائیکاٹ کے باعث بعض شہروں میں پھلوں کی قیمتوں میں  کسی حد تک کمی آئی ہے ۔عوام کا کہنا ہے کہ یاسا مہم ملکی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہےاس مہم کے ذریعے  پھلوں کی قیمتوں میں کمی آجائے گی۔دوسری طرف پھل فروشوں  کا کہنا ہے منڈی کے بڑے بڑے بیوپاری  انتظامیہ کو رشوت دے کر رمضان میں فروٹ کی قیمتوں میں  من پسد  اضافہ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں