کلبھوش یادیو کیخلاف ایف آئی آر درج،،،

کلبھوش یادیو کیخلاف ایف آئی آر درج،،،

ویب ڈیسک: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور اب اس کے خلاف مقدمہ بھی چلے گا۔

چیرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر سحر کامران نے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ مشیر خارجہ نے کہا تھا کہ 31 دسمبر تک بھارتی جاسوس کے خلاف ناکافی شواہد تھے، بتایا جائے اب اس کے کیس میں کیا پیش رفت ہوئی ہے جس پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ میں نے ناکافی شواہد کی بات نہی کی تھی، کلبھوشن یادیو کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور اب بھارتی جاسوس کے خلاف مقدمہ چلے گا۔

متعلقہ خبریں