ہم نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ، چوہدری نثار

ہم نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ، چوہدری نثار

ڈیسک:اسلام آباد میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ انتظامیہ جب دفعہ 144 کی ضرورت محسوس کرتی ہے، تب ہی عائد کرتی ہے، اسے مکمل یا جزوی طور پر اٹھایا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے جلسے کی درخواست دی گئی تھی، جس کے بعد انتظامیہ نے کونسل کو پابند کیا کن لوگوں کو بلایا جاسکتا ہے اور کن کو نہیں، اس کے بعد کونسل نے ان شرائط کے مطابق ہی جلسے کا انعقاد کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے حکومت نے پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کو روکنے کے لیے دفعہ 144 کا استعمال کیا تھا،اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تاہم اس کے اگلے ہی روز اہل سنت والجماعت نے دارالحکومت کے مرکز میں اپنی سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا، جس پر کئی حلقوں کی جانب سے حکومت پر دہرا معیار اپنانے کا الزام عائد کیا جارہا تھا۔

متعلقہ خبریں