یکطرفہ احتساب کی حمایت میں نہیں ہے ،سراج الحق

یکطرفہ احتساب کی حمایت میں نہیں ہے ،سراج الحق

ڈیسک: سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت میں رہنے والوں کے ساتھ اپوزشن  کا بھی احتساب ہونا چاہئے ہم اس اصول کو نہیں مانتے کہ تیرا چور مردہ باد ہمارا چور زندہ باد۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ احتساب کے بغیر کسی بھی مسئلے کا حل ممکن نہیں، پاناما لیکس ہو یا لندن لیکس یا پھر آف شور کمپنیاں سب کرداروں کو نمایاں کیا جائے اور یہ سوال پوچھا جائے کہ پاکستان کی دولت  کس نے اور کس طرح بیرون ملک منتقل کیا اور آف شور کمپنیوں میں لگایا جانے والا پیسہ کہاں سے حاصل کیا گیا، اس کے لئے صرف حکمران جماعت  کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنا انصاف نہیں بلکہ اپوزیشن میں شامل ہر جماعت اور ان کے رہنماؤں کا بھی احتساب ہونا چاہئے کیوں کہ ہم اس اصول کو نہیں مانتے میرا چور زندہ باد اور تیرا چور مردہ باد۔

متعلقہ خبریں