اگر نواز شریف تیار ہے تو جواب کیوں نہیں دے رہے ،عمران خان

اگر نواز شریف تیار ہے تو جواب کیوں نہیں دے رہے ،عمران خان

ڈیسک:  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوےعمران خان نے کہا کہ سات ماہ سے پاناما کی بات چل رہی ہے،عدالت نے کہا تھا آج جواب جمع کروائیں  لیکن جواب جمع نہیں کروایا گیا ۔ نواز شریف توکہہ رہےتھےکہ وہ احتساب کیلئےتیار ہیں تو جواب کیوں جمع نہیں کروارہے ،عمران خان نے سوال اٹھایا کہ کیااٹارنی جنرل  شریف خاندان کا ملازم ہے یا پاکستان کے ملازم ہے جو نواز شریف کا کیس لڑ رہا ہے ؟

ہم اٹارنی جنرل پر اعتراض اٹھائیں گے۔وزیراعظم کے بچوں کا جواب داخل نہیں کروایا گیا، ،شریف فیملی نے عدالت پر کیس کی سماعت پر اعتراض اٹھایا عدالت نے شریف فیملی کے وکیل کا اعتراض مسترد کردیا ۔انھوں نے کہا کہ ہم نے قوم کو تنگ نہیں کی، آپ نے قوم کو پریشان کیا ہے ، ۔ نواز شریف اب بھاگنے کی کوشش کر رہے ہے لگتا ہے حکومت دستاویزات میں گڑبڑ کر رہی ہے ۔انھوں  نے کہا کہ مجھے عدالت کی کارروائی سے خوشی ہوئی ہے، اگر نیب اورایف آئی اے اپنا کام کرتے تو  یہ معاملہ اتنا زیادہ پیچیدہ نہیں ہوتا۔درست فیصلہ آے گاتومعلوم ہوگا کہ ہم انتشار پھیلا رہے تھے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں