تم جانتے نہیں ، میں کون ہوں؟ عمران خان

تم جانتے نہیں ، میں کون ہوں؟ عمران خان

(سید سیف اللہ) گزشتہ دنوں پولیس سے تصادم اور اہلکاروں پر گرج برس کر اپنا تعلق ’فوجی خاندان‘ سے بتانے کے بعد اب سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عدالتی اہلکار سے الجھ پڑے اور سیکیورٹی پاس وصول کرنے کی بجائے ان کا بازو پکڑ کر کھینچ لیا اور کہاکہ ’تم جانتے نہیں ، میں کون ہوں؟‘پاناما لیکس کی سماعت کے موقع پرتحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان جب سپریم کورٹ پہنچے تو ایک غریب عدالتی اہلکارکی شامت آگئی۔احاطہ عدالت میںکھڑے اہلکار نے عمران خان کوسپریم کورٹ کا داخلہ پاس دینے کی کوشش کی تو عمران خان نے اس کو ہاتھ سے پکڑ کر کھینچ لیااورگرج کرپوچھا کہ تم جانتے نہیں،میں کون ہوں؟اورعدالتی اہلکار کوبلاوجہ ڈانٹ پلادی تاہم صورتحال کو کنٹرول کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شہرام ترکئی نے آگے بڑھ کر داخلہ پاس وصول کیا اور عمران خان آگے چل دئیے۔

متعلقہ خبریں