اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے داعش دہشت گردوں کی عراق سے شام ممکنہ منتقلی کی بابت خبردار کیا ہے-

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے داعش دہشت گردوں کی عراق سے شام ممکنہ منتقلی کی بابت خبردار کیا ہے-

(سید سیف اللہ) سلامتی کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس بات کا مشاہدہ نہیں کرنا چاہتی کہ عراق کے شہر موصل سے فرار ہونے والے داعش کے دہشت گرد عناصر شام میں داخل ہوجائیں-

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اعلان کیا ہے موصل کی آزادی کی کاروائی کے سلسلے میں اقوام متحدہ اورعراق کی حکومت کے درمیان جو ہم آہنگی عمل میں آ‏ئی ہے، یہ ادارہ اس سلسلے میں انجام پانے والی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے-

اس عالمی ادارے نے داعش کے ذریعے موصل کے باشندوں کو ان کے گھروں سے باہر نکالنے اور عام شہریوں کوانسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی اور تمام ملکوں سے اپیل کی کہ وہ ضروری تدابیر اختیار کرکے موصل کو آزاد کرانے کی کاروائی کے دوران عام شہریوں کو نقصان پہنچانے کی روک تھام کریں- 

سلامتی کونسل نے تمام ملکوں سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ موصل کے پناہ گزینوں کے لئے انسان دوستانہ امداد پہنچانے میں حصہ لیں-

اقوام متحدہ میں عراق کے مستقل مندوب محمد علی الحکیم نے بھی نیویارک میں نامہ نگاروں کے اجتماع میں کہا کہ سلامتی کونسل ، داعش کے ہاتھوں موصل کو آزاد کرانے کے لئے عراقی حکومت کی کوششوں کی سنجیدہ طور پر حمایت کر رہی ہے-

حکومت عراق رواں سال کے آخرتک عراق کے شہر موصل سے داعش کا خاتمہ کرنے میں پرعزم ہے-

متعلقہ خبریں