”خادم پنجاب سکولز پروگرام“ کے تحت 10 ہزار سے زائد اضافی کمروں کی تعمیر کا پروگرام تشکیل دیا گیا .وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی اجلاس

”خادم پنجاب سکولز پروگرام“ کے تحت 10 ہزار سے زائد اضافی کمروں کی تعمیر کا پروگرام تشکیل دیا گیا .وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی اجلاس

(سید سیف اللہ)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ”خادم پنجاب سکولز پروگرام“ کے تحت 10 ہزار سے زائد اضافی کمروں کی تعمیر کا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے جس کا آغاز جنوبی پنجاب کے سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر سے کیا جائے گا۔ پروگرام پر مرحلہ وار عملدرآمد ہوگا اور اس پروگرام سے طلبا و طالبات کو مزید بہتر تعلیمی سہولتیں میسر آئیں گی اور وہ بہترین تعلیمی ماحول میں زیادہ دلجمعی سے حصول تعلیم کی طرف راغب ہوں گے۔ وہ آج یہاں ”خادم پنجاب سکولز پروگرام“ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں پروگرام کے مختلف امو رپر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اضافی کمروں کے ڈیزائن کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مستقبل قوم کے نونہالوں کی بہترین تعلیم و تربیت اور انہیں جدید علوم سے آراستہ کرنے سے جڑا ہے اور اسی مقصد کیلئے حکومت پنجاب صوبے میں تعلیمی پروگرام کی بہتری کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”خادم پنجاب سکولز پروگرام“ قوم کے وسائل قوم کے نونہالوں پر صرف کرنے کی شاندارمثال ہے اور یہ پروگرام بھی شفافیت اور معیار کے اعتبار سے دیگر منصوبو ں کی طرح اپنی مثال آپ ہوگا۔ انہو ںنے کہا کہ کام کے معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کیلئے ضلع اور ڈویژن کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں جو اس پروگرام کے تحت تعمیر ہونے والے اضافی کمروں کے معیار اور کام کے رفتار کی مانیٹرنگ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں میں جہاں اضافی کمرے تعمیر کئے جائیں گے وہاں عدم دستیاب سہولتوں کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کیلئے پہلے ہی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلاحات نے ”خادم پنجاب سکولز پروگرام“ کے امور پر ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ صوبائی وزراءرانا مشہو داحمد، تنویر اسلم ملک، عائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں