بلوچستان کی سیاسی شخصیت نور محمد ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں ۔

بلوچستان کی سیاسی شخصیت نور محمد ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں ۔

(سید سیف اللہ)تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پی ٹی آئی بلوچستان نے ملاقات کی جس دوران صوبے کی سیاسی شخصیت نور محمد نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ،جس پرعمران خان نے تمام افراد کو مبارک باد دیتے ہوئے پارٹی میں خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر عمران خان کا کہناتھا کہ آپ حق اور سچ کے قافلے میں شامل ہو گئے ہیں ،ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا اور کرپٹ لوگوں جیلوں میں ہوں گے ۔عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنما سردار محمد رند نے عمران خان کو پارٹی کے کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا پیغام گھر گھر میں پہنچا رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں