لیبیا کے قریب کشتی کو حادثہ،’سینکڑوں تارکین وطن ہلاک‘

لیبیا کے قریب کشتی کو حادثہ،’سینکڑوں تارکین وطن ہلاک‘

مائیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ لیبیا کے ساحل پر دو کشتیوں کو حادثہ پیش آیا ہے کہ جس کے نتیجے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کشتیوں پر سوار 239 سے زائد تارکین وطن ڈوب گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کی ترجمان شارلٹ سمی نے ذرائع ابلاغ کو اطالوی جزیرے لامپیدوسا پر لائے جانے والے دو بچ جانے والے تارکین وطن کے بارے میں بتایا ہے۔

فی الحال کوئی لاش نہیں نکالی جا سکی۔

تارکین وطن کی بین الاقوامی تنظیم کے ترجمان لیونارڈ ڈوئل کا کہنا ہے کہ رواں سال بحیرۂ روم عبور کرنے کے لیے خطرناک سفر کرنے والے 4200 سے زائد تارکین وطن ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل اقوام متحدہ نے خبردار کیا تھا کہ 2016 سفر کرنے والے تارکین وطن کے حوالے سے خطرناک ترین سال ہو سکتا ہے۔

رواں سال اب تک تقریباً تین لاکھ 30 ہزار تارکین وطن بحیرۂ روم کو عبور کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں جبکہ گذشتہ سال یہ تعداد دس لاکھ سے زائد تھی۔

متعلقہ خبریں