میڈیا ملکءترقی اورعوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو اجاگر کرے ،وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب ن

میڈیا ملکءترقی اورعوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو اجاگر کرے ،وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب ن

(سید سیف اللہ)وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے ہمیشہ وضع داری ‘صبر و تحمل کی سیاست کی اور اسی کلچر کو فروغ دے رہیں ہے،جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ سیاسی کلچر میں وضع داری ہو، موجودہ حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت دہشت گردی کے حملوں میں 85 فیصد تک کمی آئی ‘پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے ذریعے پاکستان میں معاشی ترقی اور عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کو بہترین اکانومی قرار دیا جارہاہے ،میڈیا ملکءترقی اورعوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو اجاگر کرے ، وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاناما لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کو کمیشن بنانے کے لئے خط لکھا تھا لیکن اس وقت اپوزیشن کسی جگہ کھڑی نہیں ہورہی تھی تھی کافی وقت گذرنے کے بعد آج معاملہ کمیشن پر پہنچ گیا ہے،صحافیوں کے تحفظ کے لئے مفصل بل جلد پارلیمنٹ میں لا یا جائے گا،، موجودہ جموری حکومت میڈیا پر کسی قسم کی پابندی کا تصور نہیں کرسکتی، کوڈ آف کنڈکٹ کے حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات بامقصد تربیت کا پلان ترتیب دے رہی ہے ‘ صحافیوں کے تحفظ کا بل اسمبلی میں لارہے ہیں ‘میڈیا تنظیمیں اس بل کا بغور جائزہ مطالعہ کریں اورجائزہ لیں اگر کسی قسم کی ترمیم چاہتے ہیں تو اپنی تجاویز دیں ‘قومی ‘صوبائی اور اضلاع کی سطح پر پریس کلبز کے کردار کو فعال بنائیں گے ‘احتساب کے لئے حکومتی بل تمام پہلوﺅں کا احاطہ کرتا ہے ‘اپوزیشن کے احتساب بل میں صرف ایک شخصیت کو ہدف بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں