کراچی کےعوام کے نقصانات کے ازالے کے لیے انتظامات کیے جائیں، وزیراعظم

کراچی کےعوام کے نقصانات کے ازالے کے لیے انتظامات کیے جائیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے سندھ حکومت کو ہر ممکن معاونت اور مدد کی فراہمی جاری رکھی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو کراچی میں بارشوں سےہونے والے نقصانات اور ازالے کے لیے لگائے گئے تخمینے پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے سندھ حکومت کی معاونت ومدد فراہم کی جائے گی۔ کراچی کےعوام کی مشکلات کم کرنے اور نقصانات کے ازالے کے لیے موثر اور فوری انتظامات کیے جائیں اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے تمام ممکنہ وسائل استعمال کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں