ملکی مفاد کیلئے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف

ملکی مفاد کیلئے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف

ویب ڈیسک:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک کی سلامتی کےلیے کردار جاری رکھے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر نے استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں آرمی چیف نے برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے تارکین وطن کوپاکستان کے حالات سے آگاہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی کےلیے کردار جاری رکھے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کے ملک کی ترقی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار قابل تعریف ہے،

جب کہ اوور سیز پاکستانیوں نے بھی پاک فوج کے کردار کو قابل فخر قرار دیا۔

متعلقہ خبریں