سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی،،،

سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی،،،

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں اپنے دفاتر میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے دفاتر میں فیس بک، ٹوئٹر سمیت سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائیٹس اور  یو ٹیوب کے استعمال پر پابندی لگادی ہے، پابندی کا اطلاق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ، صوبائی اور ضلعی الیکشن کمشنرز کے دفاتر پر ہوگا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر ہیکرز کے حملوں کے پیش نظر لگائی گئی ہے، اس کے علاوہ سوشل میڈیا کا استعمال روکنے سے دفاتر میں نظم و ضبط بھی پیدا ہوگا۔

متعلقہ خبریں