جنرل کیانی پر الزام نہیں لگایا، نعیم الحق کا یو ٹرن

جنرل کیانی پر الزام نہیں لگایا، نعیم الحق کا یو ٹرن

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا، انہوں نے کہا کہ 2013ءکے انتخابات میں نواز شریف کو کامیاب کرانے کا الزام جنرل کیانی پر نہیں لگایا، ایک اخبار میں شائع خبر پر وضاحت دینے کا کہا تھا،ان کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی کے شو میں اپنی رائے کا اظہار اس کا پارٹی سے تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی سے متعلق بیان اُن کی ذاتی رائے ہے، 2013 کے انتخابات سے متعلق ہمارے پاس ہزاروں شکایات آئی تھیں،عمران خان نے رات میں ہی ہدایت کی تھی کہ بیان کی وضاحت کی جائے۔

 نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پارٹی ترجمان ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ذاتی رائے نہیں رکھ سکتے۔

متعلقہ خبریں